ابنا: ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق سلمان خورشید نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کا کوئي نتیجہ نہيں نکلا ہے بلکہ وہ ناکام ہوچکی ہیں۔ سلمان خورشید نے کہا کہ ہندوستان زور و زبردستی بات قبول نہیں کرے گا اور کسی بھی ملک کے ساتھ مل کرایران کے خلاف کوئي اقدام نہیں کرے گا۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کہاکہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھےگا اور دیگر ملکوں کے ہاتھوں فریب نہیں کھائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان اور ایران کے تعلقات دوستانہ اور اعلی سطح کے ہیں اور گذشتہ پندرہ برسوں میں ان تعلقات میں بہت استحکام آیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے بارہا تاکید کی ہے کہ ملت ایران کے دشمن اس کی ترقی کو روکنے کےلئے ہرطرح کی کوششیں کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ایران پر چھوٹی سی بات بھی مسلط نہیں کرسکتے اور ملت ایران اپنے حقوق سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گي۔
14 فروری 2013 - 20:30
News ID: 391218
ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ ہندوستان ایران پر امریکہ کی پابندیوں کو غیر قانونی سمجھتا ہے۔